
اسپیکر پنجاب اسمبلی اور قائم مقام گونر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ خطے کی صورت حال بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔
بول نیوز کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے کمبودیا کے سفیر ڈبلیو پیٹرک مرفی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پاکستان کمبوڈیا کی ترقی میں تعاون کر رہا ہے۔ پاکستان تعمیراتی شعبے، پوسٹل سروس، ریلوے کے نظام اور بینکنگ سیکٹر میں بھر پور تعاون کررہا ہے۔ دونوں ممالک کو سیاحت، تجارت، سیاحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں رابطہ مہم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ عالمی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، صحت اور خوراک میں انسانیت کو درپیش مشکلات کا حل مل جل کر نکالا جا سکتا ہے۔
کمبوڈیا کے سفیر نے چوہدری پرویز الٰہی سے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارت، ثقافت، سیاحت سمیت دیگر امور کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتاہے پاکستان خوبصورت اور امن پسند ملک ہے۔ کمبوڈیا کے طلبہ، تاجر اور سیاح پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News