Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضل الرحمان کا پاکستانی پارلیمانی سیاست میں کوئی کردار نہیں، فرخ حبیب

Now Reading:

فضل الرحمان کا پاکستانی پارلیمانی سیاست میں کوئی کردار نہیں، فرخ حبیب
فرخ حبیب

رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو نقصان پہنچایا ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا پاکستانی پارلیمانی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے۔

فرخ حبیب نے فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے بارے میں وہ ہی بات کرنے کے مجاز ہیں جو پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان 3 سال سے سیاسی بے روزگار ہیں، اپنے روزگار کے لیے جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کا اپنا دامن اور ماضی داغ دار ہو وہ صادق و امین قرار پانے والے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کس منہ سے بات کرتے ہیں؟ عمران خان واحد شخص ہیں جنھیں عالمی سطح کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اندر بھی پذیرائی حاصل ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے پر بعض شر پسند عناصر پاکستان کی مہنگائی کی آڑ میں اپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ماضی کے قرضوں کی اقساط اور قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے مجبور ہو کر قرض لیے۔

Advertisement

وزیر مملکت نے کہا کہ فضل الرحمان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن میں حصہ دار رہے، وہ حقائق بیان کرنے سے عاری ہیں۔ 2018 کے الیکشن میں شکست کے بعد ان کی دماغی پوزیشن ٹھیک نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکومت میں الیکشن کے فارم سے ختم نبوت کا خانہ ختم کرنے کی تائید اور حمایت کرنے والے فضل الرحمان ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام اسلام کی آڑ میں ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں سے چھٹکارہ چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ آج پشاور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان سیاست کا غیر ضروری عنصر ہیں اور یہ قوم پر مسلط ہیں۔ انہوں نے ملک کی معیشت اور تہذیب کو تباہ کیا، وہ لیڈر نہیں کٹھ پتلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے آئین کی اسلامی حیثیت کوختم کرنے کی کوشش کی، ریاست مدینہ کے پردے کے پیچھے یہ نہیں چھپ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ بلدیاتی نہیں بلکہ عام انتخابات ہیں۔ ہم ان حکمرانوں کو رخصت کریں گے اور آئندہ نہیں آنے دیں گے۔

Advertisement

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا مقصد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر