Advertisement
Advertisement
Advertisement

تجوری ہائٹس کو 4 ہفتوں میں منہدم کرنے کا فیصلہ، تحریری حکم نامہ جاری

Now Reading:

تجوری ہائٹس کو 4 ہفتوں میں منہدم کرنے کا فیصلہ، تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ کی جانب سے تجوری ہائٹس کو 4 ہفتوں میں منہدم کر کے ملبہ اٹھانے کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

 تجوری ہائٹس کے حوالے سے جاری تحریری حکم نامے کے مطابق چار ہفتوں میں پوری عمارت گرائی جائے گی اور ملبہ بھی اٹھایا جائے گا جو کہ 29 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ عمارت کے انہدام اور ملبہ اٹھانے کی نگرانی کمشنر کراچی خود کریں گے۔

Advertisement

اس کیس کے فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ انہدام سے قبل تجوری ہائٹس کی انتظامیہ رجسٹرڈ فائلیں اور سامان نکال لیں جس کی نگرانی کمشنر کراچی کریں گے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بکنگ  فائلیں کمشنر کراچی کی زیر نگرانی نکالی جائیں ، کمشنر کراچی فائلوں کی مکمل انونٹری بنائیں  جس میں بکنگ کرنے والوں  کے مکمل پتے  اور دیگر حساب درج کیا جائے ، کمشنر کراچی انونٹری مکمل کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بکنگ کروانے والوں کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے، تجوری ہائٹس اس فیصلے پر عمل یقینی بنائے، عمل نہ کرنے کی صورت میں  تجوری ہائٹس انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک سعودی دفاعی معاہدہ؛ پیپلزپارٹی نے تفصیلات سے لاعلمی ظاہر کردی
آزاد کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم کا سخت نوٹس؛ پرامن رہنے کی اپیل
شہر قائد میں آج سے سمندی ہوائیں بحال، ہلکی بارش کا امکان
اسرائیلی جارحیت؛ صمود فلوٹیلا پر موجود تمام کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، پاکستان
پاکستان کی ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘پر اسرائیلی افواج کے حملے کی شدید ترین مذمت
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر