آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ طویل مدتی، دیرپا، کثیر الجہتی تعلقات چاہتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مسٹر زمیر کابلوف کی ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ روسی نمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ روسی نمائندے نے بارڈر مینجمنٹ کی خصوصی کوششوں، علاقائی استحکام کے کردار پر پاکستان کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں روسی نمائندے نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔
ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی طاقتوں سے دوطرفہ روایتی روابط برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، روس کے ساتھ طویل مدتی، دیرپا، کثیر الجہتی تعلقات چاہتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی ہم آہنگی ضروری ہےجبکہ افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کی بھی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News