
خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف بیک وقت تین مظاہرے کیے گئے۔
احتجاج کی وجہ سے خیبر روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دی گئی ہے جس کی بناء پر پورے شہر میں تمام شاہروں پر گاڑیوں کی قطاریں جمع ہو گئیں ہیں۔
اسمبلی کے سامنے خیبر روڈ کے ایک سائڈ پر ورکر ویلفیئر بورڈ کے ملازمین احتجاج کر رہے ہیں، روڈ کے دوسرے سائڈ پر لکی مروت سے آئے ہوئے لوگ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف دھرنا دیے بیٹھے ہیں تو تیسری جانب مین چوک میں ملاکنڈ کے سماجی کارکن محمد ذادہ کے قتل کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
احتجاج کی وجہ سے اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کو معمول کے کام کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News