امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں حکومت نے 7/8 ووٹوں کی اکثریت سے پورا نظام بلڈوز کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی بھی اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی اور بڑی اپوزیشن جماعتوں نے ہر معاملے میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ایوان میں مفادات پر لڑائی ہوتی ہے اور عوام کی کسی کو فکر نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مقصد ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News