کراچی میں ’ڈینگی‘ کی طرز کا ’پراسرار وائرس‘ پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پراسرار وائرس بظاہر ڈینگی کی طرح ہے مگر جب مریض کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تو ان میں ڈینگی کی تشخیص نہیں ہو رہی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے مریض کے پلیٹیلیٹس اور وائٹ بلڈ سلز تیزی سے گرتے ہیں پر پھر بھی ٹیسٹ کرانے کے بعد ڈینگی کا انکشاف نہیں ہوتا۔
ماہر صحت کا کہنا ہے کہ یہ ’آربو وائرسز‘ کے خاندان کا ایک اور وائرس ہو سکتا ہے جو ڈینگی بخار جیسی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
ڈینگی بخار کے زیادہ پھیلاؤ اور پر اسرار وائرس کی وجہ سے کراچی بھر کے اسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو میگا یونٹس اور پلیٹ لیٹس کے بے ترتیب یونٹس کی شدید کمی کا سامنا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ خود کو ویکٹر جیسے محلق مرض سے بچا سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News