
بی اے پی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے گھروں کی دوبارہ تعمیر کرنے کی ہنگامی بنیادوں پر اشد ضرورت ہے۔
حاجی نور محمد خان دمڑ نے ہرنائی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردی کا موسم شروع ہوتے ہی زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں اور اضافہ ہو گیا ہے، ان کے گھروں کی دوبارہ تعمیر ہنگامی بنیاد پر ہونا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی اور مکانات کو دوبارہ تعمیر کرانے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے بھی متاثرین کے لیے امدادی رقم کی منظوری کے لیے کوشاں ہوں۔
رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے جمعے کو گورنر ہاوس میں ملاقات کر کے زلزلہ متاثرین کی مشکلات اور ان کی بحالی پر تفصیلی بات چیت کی اور انہوں نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔
بی اے پی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی حاجی نور محمد خان دمڑ کا مزید کہنا تھا کہ میری اولین ترجیح زلزلہ متاثرین کی بحالی اور خاص کر زلزلے سے تباہ شدہ مکانات کی دوبارہ تعمیر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News