بابا گرو نانک کی 552 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریباً 3 ہزار ویزے جاری کر دیئے ہیں۔
Pakistan High Commission for India issues around 3000 visas to Indian Sikh Yatrees on the eve of the 552nd Birth Anniversary of Baba Guru Nanak. pic.twitter.com/Rm5L7HyGNP
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) November 12, 2021
ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کو یہ ویزے مذہبی مقامات کے دوروں کے حوالے سے 1974 ءکے پاکستان ۔ انڈیا پروٹوکول کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔
پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان اور کرتارپور میں گردوارہ دربار صاحب سمیت مختلف گردواروں کی یاترا کریں گے۔
Pakistan High Commission in India extends profound felicitations to the Sikh community in India and across the world on the 552nd Birth Anniversary of the founder of Sikh religion. The High Commission also wishes a spiritually rewarding yatra to the pilgrims visiting Pakistan.
Advertisement— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) November 12, 2021
بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں مقیم ہزاروں سکھ یاتری اس تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔
سکھ یاتری 17 سے 26 نومبر تک پاکستان میں بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔
پاکستانی ہائی کمیش نیو دہلی کے مطابق سکھ یاتری ننکانہ صاحب اور کرتار پور صاحب پر حاضری دینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
