Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشترکہ اجلاس:قانون سازی کا مقصد کلبھوشن کو این آر او دینا تھا، شاہد خاقان

Now Reading:

مشترکہ اجلاس:قانون سازی کا مقصد کلبھوشن کو این آر او دینا تھا، شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قانون سازی کے لیے مشترکہ اجلاس بلایا گیا لیکن قانون سازی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے نہیں تھی۔ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو تو این آر او دیا گیا۔

قانون سازی پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں عوام کی رائے شامل نہ ہو تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی لیکن یہاں اتحادیوں کو دھمکیاں دے کر قانون سازی کرائی گئی ہے۔ ٹیلی فون کی دھمکیوں پر کی جانے والی قانون سازی کبھی کامیاب نہیں ہوتی۔

شاہد خاقان عباسی نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومت سے ہمارا سوال ہے کہ ملک میں مہنگائی کیوں ہوئی؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں گیس کی کمی کیوں ہوئی؟ کسی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے اور عوام پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا جو عوامی نمائندے نہیں ہیں۔ پی ڈی ایم واحد پلیٹ فارم ہے جو ملک میں مہنگائی اور عوام کی بات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی وجہ سے ملک کا ہر شخص شدید پریشان ہے لیکن آج ہم سب ملک کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ حکومت ای وی ایم کے ذریعے انتخابات چوری کرنا چاہتی ہے۔ شاہد خاقان نے مزید کہا کہ ای وی ایم لانے کا مقصد انتخابات چوری کرنا ہے۔

Advertisement

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے چیف جسٹس پر انتخابات کی چوری کا الزام لگا ہے، جس ملک میں ووٹ کی عزت نہیں ہوتی وہاں عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر