نائب صدر پپلز پارٹی وسطی پنجاب اسلم گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مسیحیوں اور محروم طبقات کی پارٹی ہے۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل نے لاہور کے کوسٹل چرچ آمد کی جس پر پاسٹر جان اے ڈی اور سسٹر ریچل جان نے ان کا استقبال کیا۔
اسلم گل نے وہاں موجود لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں یسوع مسیح کے نام پر آپ کا ووٹ چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا مذہب اور ایمان حضرت عیسیٰ کو مانے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔
ندیم انتھونی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے اقلیتوں کو نوکریوں میں 5 فیصد کوٹہ دیا لحاظہ اپنی سماجی زندگیوں کو تبدیل کرنے کے لیے اپنے ووٹ کا احتیاط سے استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News