وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری نے تیز رفتاری سے ترقی کی ہے۔
عثمان بزدار نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین میاں عامر محمود اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
عثمان بزدار نے تقریب میں نومنتخب سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال، وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان، سیکرٹری جنرل شکیل مسعود، جوائنٹ سیکرٹری احمد زبیری، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب ڈائریکٹر چوہدری عبدالرحمن، غلام نبی مورائی، محسن نقوی، فنانس سیکرٹری اطہر قاضی کو بھی مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News