
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور پر لوگوں نے اپنی جمع پونجی لگا دی ہے۔
مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افسران کے تبادلے قانون کے مطابق ہونے چاہیے اور ایسا نہیں ہو رہا ہے، قانون کے مطابق ہمیشہ مشاورت سے ترامیم ہوئی ہیں جس پر بات کرنا ہمارا حق ہے۔ یہاں پر صرف اپنی ہی من مانیاں ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو وزیر اعلیٰ سے صوبے کے افسران کے تبادلوں پر مشاورت کرنی چاہیے پر مجھ سے کبھی بھی مشاورت نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم صاحب کو درخواست کرتے ہیں کہ وہ افسران کے تبادلوں پر نظر ثانی کریں، افسران کی روٹیشن پالیسی بالکل ہے لیکن اس وقت ہمیں ان افسران کی ضرورت ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم تجاوزات کو ریگولر کرنے کے معاملے پر کمیشن بنا رہے ہیں جس کا سربراہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا رٹائرڈ جج ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نسلہ ٹاور میں بلڈر کی غلطی ہوئی تو وہ سزا کا حق دار ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News