
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جو دعوے کیے وہ پورے کیے ہیں۔
خورشید شاہ نے کشمور گل محمد جکھرانی کی رہائش گاہ آمد کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں کافی ٹائم بعد کندھ کوٹ کشمور آیا ہوں، پیپلز پارٹی کے ورکروں اور شہریوں سے ملا ہوں اور ضلع بھر میں تعزیت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے لوگوں کو بڑے بڑے خواب دکھائے تھے جو کہ پورے نہیں ہوئے، سادے لوگ ہیں جنہوں نے ان کو ووٹ دے کر کامیاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ مہنگائی ہو تو حکمران چور ہوتے ہیں، اب تو انہوں نے مہنگائی آسمان پر پہنچا دی ہے۔ ڈالر کی قیمت انتہائی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت ڈرامہ کر رہی ہے اور لوگوں کو بیوقوف بنا رہی ہے، ممکن نہیں کہ مشین کے ذریعے ووٹ کاشت کیے جائیں۔
رہنما پارٹی کا کہنا تھا کہ صحافت کے اوپر جو قدغن لگائی جا رہی ہے ہم اس کے خلاف ہیں اور ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں۔ اس کے ساتھ ہم سندھ میں تعلیم بہتر کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، کشمور میں آئے بی اور کیڈٹ کالج موجود ہیں اور سکھر میں 5 یونیورسٹیاں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک 74 سال سے کسی نہ کسی مصیبت میں الجھا ہوا ہے۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں بڑے دعوے سے کہتا ہوں پیپلز پارٹی نے جو دعوے کیے وہ پورے ضرور کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News