Advertisement
Advertisement
Advertisement

اتحاد بین المسلمین کے لیے علماء اور مشائخ کا کردار قابل تحسین ہے، چودھری پرویز الٰہی

Now Reading:

اتحاد بین المسلمین کے لیے علماء اور مشائخ کا کردار قابل تحسین ہے، چودھری پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے علماء اور مشائخ کا کردار قابل تحسین ہے۔

پرویز الہی سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی نے 11 رکنی علماء مشائخ و مفتیان کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات میں کہا کہ ہم مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے علمائے کرام کے کردار کے معترف ہیں۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں تحمل اور برداشت کے تصور کو فروغ دینے کے لیے علماء کرام نے ہمیشہ رواداری اور یکجہتی کا سبق دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی قرآن ایکٹ اور ختم نبوت کے حوالے سے متعلق قانون بھی متفقہ طور پر منظور کر چکی ہے جو کہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہو گی۔

Advertisement

علامہ طاہر اشرفی کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ اسمبلی بلڈنگ میں ختم نبوت کے حوالے سے قرآنی آیات و احادیث کو مزین کرنا اور قرآنی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری دفاتر، ضلعی داخلی اور خارجی راستوں پر ختم نبوت سے متعلق قرآنی آیت اور احادیث مبارکہ آویزاں کرنے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس کروانے پر اسپیکر چودھری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وفد نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی کیا۔

ملاقات میں چوھدری پرویز الہی کے ہمراہ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی اور شبیر اسلم نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر