
ضلعی انتظامیہ نسلہ ٹاور مسمار کرنے کا کام اناڑیوں کو سونپ دیا۔ کوالیفائیڈ کمپنی کو نظر انداز کر کے دیہاڑی دار مزدوروں کو نسلہ ٹاور پر چڑھا دیا گیا۔
اب یہ عدالتی سرزنش پر گھبراہٹ ہے یا بلڈر کے ساتھ گٹھ جوڑ؟
کمشنر کراچی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے تجربہ کار کمپنی کا انتخاب کیا تھا ، اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے کوالیفائیڈ کمپنی کو نظر انداز کرکے دیہاڑی دار مزدوروں کو نسلہ ٹاور کے انہادم کے کام پر لگا دیا ۔
نسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے براہ راست کرائے پر لائی گئی مشینری کے آپریٹرز بھی ناتجربہ کار نکلے، نسلہ ٹاور کے گراونڈ فلور کی دیواریں مسمار کرکے عمارت غیر محفوظ بنا دی۔
نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے سے قبل حفاظتی نیٹ بھی نہیں لگایا گیا۔ دیہاڑی دار مزدوروں کو نسلہ ٹاور کے بلڈر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مزدور اور مشینری آپریٹر بلڈر کے ہدایات پر کام کررہے ہیں۔
ایس بی سی اے کی ٹیکنکل ٹیم کو بھی انہدامی آپریشن کے موقع پر طلب نہیں کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے انہدامی کارروائی مزدوروں پر چھوڑ دی ، غیر محفوظ طریقے سے کیا جانے والا آپریشن کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News