وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو وزیراعظم کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں شیخ رشید نے ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے کی اجازت مانگی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد شیخ رشید ورلڈکپ فائنل دبئی میں دیکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر داخلہ شیخ رشید انکے ہمراہ ہونگے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
