
نور مقدم کی ظاہر جعفر کے گھر آمد اور جان بچانے کے لیے چھلانگ لگانے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ 18 جولائی رات 10 بج کر 19 منٹ پر نور مقدم ظاہر جعفر کے گھر داخل ہوتی ہیں۔
19 جولائی کی صبح 2 بج کر 39 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم سامان لے کر گھر سے باہر نکلتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوکیدار نور مقدم کو باہر نہیں جانے دیتا اور نور مقدم ظاہر جعفر سے معافیاں مانگ رہی ہوتی ہیں۔
19 جولائی کو ہی ظاہر جعفر اور نور مقدم 2 بج کر 46 منٹ پر پھر گاڑی میں بیٹھ کر باہر جاتے ہیں اور 2 بج کر 51 منٹ پر دونوں سامان سمیت گھر واپس آجاتے ہیں۔
20 جولائی کو شام 7 بج کر 11 منٹ پر نور مقدم جان بچانے کے لیے کھڑکی سے چھلانگ لگاتی ہیں اور گھر کے دوسری سائیڈ سے ظاہر جعفر کو بھی چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
نور مقدم باہر جانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن مالی انہیں باہر نہیں جانے دیتا جبکہ چوکیدار بیسمنٹ میں چلا جاتا ہے۔
اس کے بعد ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ظاہر جعفر نور مقدم کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لے گیا۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ یہ سب ہوتے ہوئے گھر کے باہر ایک شخص سب کچھ دیکھ رہا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News