
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق میاں افتخار حسین پر حملے کی کوشش مردان کے علاقہ سخاکوٹ میں عوامی کنونشن کے دوران کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ورکرز کنونشن میں شریک مبینہ مجذوب شخص سے پستول برآمد کیا گیا، جس کے بعد مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے سخاکوٹ ملاکنڈ میں مبینہ قاتلانہ حملے کے حوالے سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مبینہ مجذوب شخص کا ورکرز کنونشن میں پستول نکالنے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے۔
زاہد خان نے کہا کہ پستول کس نے اور کس مقصد کیلئے فراہم کی گئی، ملاکنڈ انتظامیہ تحقیقات کرائے۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں افتخارحسین کو پہلے ہی سیکورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں، اس قسم کی لاپرواہی کی ذمہ دار انتظامیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پستول بردار شخص کس طرح ورکرز کنونشن میں داخل ہوا؟ انتظامیہ سیکورٹی کی ذمہ دار ہے۔ انتظامیہ کو میاں افتخارحسین کے دورے کے حوالے سے باقاعدہ اطلاع بھی دی گئی تھی، باقاعدہ اطلاع کے باوجود انتظامات نہ کرنا انتظامی نااہلی ہے، ورکرز کنونشن واک تھروگیٹ بھی نصب نہیں تھا اور نہ ہی آنے جانیوالوں کی کوئی تلاشی ہورہی تھی۔ اس قسم کی غفلت سے کوئی بھی بڑا واقعہ رونما ہوسکتا تھا۔واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News