
وزیر سندھ تعلیم سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ قاضی صاحب صوفی قسم کے آدمی تھے، انہوں نے سندھ کو بہت کچھ دیا۔
سردار شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مدد علی سندھی نے واحد مفسل کتاب لکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علامہ آئے آئے قاضی کا سندھ میں ایک یغانہ کردار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاضی صاحب سندھ سے بے حد محبت کرتے تھے، سندھ میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے بہت زیادہ کنسرنڈ تھے کیونکہ اس وقت سندہ کے رورل ایریاز میں تعلیم اچھی نہیں تھی۔
سردار شاہ نے کہا کہ علامہ آئے آئے قاضی کی پرورش بیرون ممالک میں ہوئی لیکن ان کو ہمیشہ سندھ کی فکر رہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انیس سو 43 میں سندھ اسمبلی کے میمبرز کی بہت اچھی تقاریر ہوا کرتی تھیں، سندھ کی نئی نسل کو جدید سندھ کی تاریخ ضرور پڑھنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News