
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
پرویز الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حکومت نان ایشوز کو ایشوز بنا کر عام آدمی کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔
حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے، حکومت نان ایشوز کو ایشوز بنا کر عام آدمی کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید بگڑیں گے، حکومت سنجیدگی سے ان تمام ایشوز کا فی الفور ازالہ کرے
— Parvez Elahi (@chparvezelahi) November 14, 2021
ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید بگڑیں گے، حکومت سنجیدگی سے ان تمام ایشوز کا فی الفور ازالہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی اذیت میں ہے، عوامی نمائندے عوام کا سامنا کیسے کریں، ان وجوہات پر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
عام آدمی اذیت میں ہے، عوامی نمائندے عوام کا سامنا کیسے کریں، ان وجوہات پر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے.
— Parvez Elahi (@chparvezelahi) November 14, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News