
سی اے اے عملے کی بروقت کارروائی، امریکی مسافر کو 9500 ڈالر واپس مل گئے
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے سفر کرنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہے۔
سی اے اے نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا اور کہا کہ نئی سفری ہدایات پر آج رات 12 بجے سے عمل درآمد شروع ہو گا۔
جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق کورونا کی مکمل ویکسینیشن والے مسافروں کو پاکستان سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔
ادارے نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی شرط بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا کہ سی کیٹگری اور ہائی رسک کیٹگری میں شامل ملکوں سے پاکستان آنے والے مثبت کورونا والے مسافروں کو محکمہ صحت کے سینٹرز پر 10 روز قرنطینہ کرنا ہو گا۔ قرنطینہ کیے گئے مسافروں کا آٹھویں روز دوبارہ ٹیسٹ ہوگا اور منفی رپورٹ پر گھر جانے کی اجازت ہو گی۔
ادارے کے مطابق کیٹگری سی ممالک فہرست میں تھائی لینڈ، عراق، بلغاریہ، میکسیکو، یوکرین سمیت 10 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ہائی رسک کیٹیگری میں روس، جرمنی، ایران، افغانستان، فلپائن اور ایتھوپیا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News