وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت سندھ یوریا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری و موثر اقدامات کرے۔
خسرو بختیار نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب کے ایکشن کے نتیجے میں ایک ہفتے میں یوریا کی 400 روپے فی بوری قمیت نیچے آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت یوریا کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف مخبری کرنے والوں کو 50 لاکھ روپے انعام دے گی۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک میں یوریا فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News