
کوئٹہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ہو گئی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کارروائی کی جس میں انہیں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
حساس اداروں کی اطلاع پر قبرستان پر چھاپہ مارا گیا تھا۔
بم بنانے کا سامان ادارے نے تحویل میں لے لیا ہے جس میں بال بیرنگ اور ڈیٹونیٹز رموٹ کنڑول شامل ہے۔
ایک دہشت گرد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی
پولیس نے ایک دہشت گرد کو حراست میں لے کر معاملے کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔
دوسری طرف وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے متوقع تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنانے پر تحسین کے مستحق ہیں اور امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان کی عوام سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور کاوشوں کی قدر کرتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب مل کر صوبے میں دیرپا امن کے قیام میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News