
ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے جلد ہی “وِسل بلوور” یعنی مخبر کا تصور متعارف کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس غیر معمولی پیشرفت کے مطابق خفیہ اطلاع دینے والوں کو پکڑی جانے والی اجناس کی مالیت کی ایک مخصوص شرح کے مطابق انعام دیا جائے گا۔
مشیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں بتایا کہ مشیر خزنہ شوکت ترین کی زیر صدرت اجلاس میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے ملک میں اشیائے خوردونوش اور دیگر اہم اجناس کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی خفیہ طور پر اطلاع دینے والوں کو پکڑی جانے ولی اجناس کی مالیت کی ایک مخصوص شرح کے مطابق انعام دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
مزمل اسلم نے مزید لکھا کہ اس سلسلے میں وسل بلوور قانون پر بھرپورعملدرآمد کروانے کا فیصلہ گیا ہے۔
AdvertisementInteresting development in making, soon whistle blower concept will be introduced in essential commodities to discourage hoarding and price control. Whistle blower will get some % of hoarded stock and importantly the confidentiality of whistle blower will be maintained.
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) November 17, 2021
اس سے قبل اسلام آباد میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو بتایا گیا کہ حکومت کے موثر اقدامات اور گنے کے کرشنگ سیزن کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں چینی کی قیمت کم ہورہی ہے۔
اجلاس میں ملک میں چینی، گندم، دالوں، مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی کو ایس پی آئی انڈیکس کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News