Advertisement
Advertisement
Advertisement

ق لیگ کے جو تحفظات ہیں وہ دور کیے جائیں گے، حسان خاور

Now Reading:

ق لیگ کے جو تحفظات ہیں وہ دور کیے جائیں گے، حسان خاور
حسان خاور

حسان خاور کا ٹوئٹ

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ ق لیگ کے جو تحفظات ہیں وہ دور کیے جائیں گے۔

حسان خاور نے آج ہونے والے ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ق لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آگے آئندہ حکومتی معاملات ساتھ لے کر چلیں گی۔

یاد رہے کہ آج ق لیگ کے پارلیمانی اجلاس کا انعقاد ہوا ہے۔

اجلاس کی صدارت چودھری پرویز الٰہی نے کی جس کے آغاز میں تمام ارکان نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Advertisement

اجلاس میں شریک ارکان اسمبلی نے بڑھتی ہوئی بیروزگاری، مہنگائی، ڈالر، پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

رکن ق لیگ کا کہنا تھا کہ ان تمام وجوہات کی بنا پر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی نے فیصلوں کا اختیار چودھری پرویز الٰہی کو دے دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی، مسز فرخ خان، صوبائی وزراء حافظ عمار یاسر، باؤ رضوان، ارکان پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، عبداللہ یوسف وڑائچ، ارکان پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چودھری، پنجاب اسمبلی کے ارکان شجاعت نواز اجنالہ، خدیجہ عمر، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن مفتی عبیدالرحمن اور مسلم لیگی رہنما شافع حسین نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر