
امریکی کونسل جنرل مارک اسٹروہ اور سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے آج کراچی میں یو ایس ایڈ کے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت بننے والی ہائی اسکول کی عمارت کا افتتاح کردیا۔
ملیر کے بن قاسم ٹاون میں میں بننے والی گورنمنٹ ہائی اسکول سندھیی جماعت کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹی کی عمارت، پروگرام کے تحت بننے والا 77واں اسکول ہے۔ جس میں طلبا اور عملے کےلیے جدید کلاس روم، کمپیوٹر اور سائنس لیب، ہیلتھ روم اور لائیبریری ہے۔
کونسل جنرل اسٹروہ کا کہنا تھا ’ہم مانتے ہیں کہ حقیقی اور دیرپا ترقی تعلیم سے شروع ہوتی ہے۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس اور پاکستان اس بات پر یقین رکھتے ہیں اور اس مشترکہ مقصد کو آگے لے جانے کےلیے تعلیم میں تعاون بڑھانے کے عہد سے جڑے ہیں۔
یو ایس ایڈ سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام ایک 15 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز مالیت کا ایوارڈ ہے جس کا مقصد سندھ بھر کے 10 اضلاع میں 106 اسکول تعمیر کرتے ہوئے تعلیم کی رسائی اور پبلک اسکول تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
تقریب میں یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر ڈیوڈ ینگ اور یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر برائے سندھ اور بلوچستان اینڈریو ریبولڈ نے سندھ کے سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری کے ہمراہ شرکت کی۔
وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے سندھ میں تعلیم کی جدت کےلیے امریکی سپورٹ کو سراہا۔ اس پروگرام کے تحت یو ایس ایڈ نے سندھ میں اسکولوں کی تعمیر میں 25 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔
سندھ بنیادی تعلیم پروگرام 2010 کے سیلاب میں تباہ ہوئے اسکولوں کی دوبارہ تعمیر کرتا ہے اور حکومتِ سندھ کی تعلیمی پالیسی کو سپورٹ کرنے کےلیے نئے اسکولوں کی تعمیر کرتا ہے۔
پروگرام کی تکمیل تک سندھ کے 10 اضلاع میں 106 جدید اسکول تعمیر کرلیے جائیں گے جن میں دادو، جیکب آباد، کراچی-ملیر، کراچی-جنوب، کراچی-شرق، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، قمبر-شہدادکوٹ اور سکھر شامل ہیں۔
سندھ بنیادی تعلیم پروگرام برادریوں کو لڑکیوں کے اسکولوں میں داخلے کی جانب بھی راغب کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News