
حکومت کی جانب سے سی این جی کی فی کلو قیمت پر سیلز ٹیکس میں ہو شرباء اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریجن ون کے لیے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 58 روپے 34 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس سے ریجن ون کے لیے سی این جی کی نئی قیمت تقریباً 184 روپے 34 پیسے ہو گئی ہے۔
سی این سیکٹر کے ریجن 2 کے لیے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 60 روپے 53 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تقریباً 240 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔
ریجن 01 میں کے پی کے، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد اور گجرات شامل ہیں جبکہ ریجن 02 میں سندھ، پوٹھوہار اور پنجاب شامل ہیں۔
قیمتوں میں حتمی اضافے کا نوٹیفیکیشن جلد اوگرا جاری کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News