Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے عالمی تجارتی تنظیم سے اپنے الحاق کے وعدوں کو مکمل طور پر پورا کیا، چینی صدر

Now Reading:

چین نے عالمی تجارتی تنظیم سے اپنے الحاق کے وعدوں کو مکمل طور پر پورا کیا، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین نے عالمی تجارتی تنظیم سے اپنے الحاق کے وعدوں کو مکمل طور پر پورا کیا ہے۔

چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ تقریب 4 نومبر کی شام کو شنگھائی میں شروع ہوئی جس کی تعریف تقریب میں شرکت کرنے والے بہت سے ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے کی۔

صدر شی جن پنگ کا تقریب میں کہنا تھا کہ چین کی ترقی نے نہ صرف اس کے لوگوں کو غربت سے نکالا ہے اور ان کی آمدنی میں اضافہ کیا ہے بلکہ اس سے ترقی پذیر دنیا میں چین کے تجارتی شراکت داروں کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ چین اور یہاں تک کہ دنیا میں تجارتی پروموشن کی سب سے بڑی سرگرمیوں میں سے ایک ہے اور یہ بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے لیے چین کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

تقریب میں صدر شی جن پنگ نے چینی مارکیٹ کو وسیع تر کھولنے کے لیے نئے وعدے بحی کیے۔

Advertisement

چین کا اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، ترقی کے مواقع کو دنیا کے ساتھ بانٹنے، اقتصادی عالمگیریت کو مزید کھلے رکھنے اور مشترکہ مفادات کی سمت فروغ دینے کا عزم مضبوط اور برقرار رہے گا۔

ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل انگوزی اوکونجو ایویران کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ٹی او میں چین کی شمولیت نے تیز رفتار سے اقتصادی ترقی کو فروغ دیا ہے۔ اس سال کی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ اقتصادی بحالی، ترقی، تجارت اور کثیر الجہتی تعاون پر توجہ دے گی اور عالمی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر