بہت سے مشہور شخصیات نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
آج آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی اعلی کارکردگی کے باوجود پاکستان کے ہار جانے پر اور مختلف شخصیات نے ٹوئٹ کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ان کی اچھی کارکردگی کے لیے سراہا اور خراج تحسین بھی پیش کیا۔
پی ایم ایل این کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیاری ٹیم پاکستان، آپ پورے ٹورنامنٹ میں روشن ترین ستاروں کی طرح چمک رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ایک ایسی قوم کے لیے خوشی اور مسرت لائے جو اس کے لیے بے حد ترس رہی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے اور آپ نے اس میں اپنا بہترین دیا جس پر ہم کو آپ پہ فخر ہے۔
AdvertisementDear Team #Pakistan. You have been shining like the brightest of stars throughout the tournament and brought happiness and joy to a nation that was so desperately craving for it. Winning and losing is part of the game. You gave it your best and we are all proud of you 👏 💚🇵🇰
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 11, 2021
دوسری طرف عارف علوی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس آپ نے اچھا کھیلا لیکن ہار گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو میچ جیتنے پر مبارک ہو۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ آج کا میچ اچھا تھا۔
AdvertisementGreen Shirts you played well but lost. Congratulations to Australia. A good game of cricket.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 11, 2021
میمبر سینیٹ آف پاکستان فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے۔
فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں کہا کہ آج پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہت ہی اچھی کارکردگی دکھائی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم جذبے سے کھیلی، محنت کی اور ہم وطنوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتی رہی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیمی فائنل میں کچھ غلطیاں ہوئیں اور باؤلنگ سلیکشن میں کوتاہی رہی پر پھر بھی پاکستان کرکٹ ٹیم ایک مظبوط ٹیم بن کر سامنے آئی۔
ان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ شکریہ ٹیم پاکستان۔
بہت ہی اچھی کارکردگی دکھائی پاکستان کرکٹ ٹیم نے – آپ نے پوری قوم کے دل جیت لیے – جذبے سے کھیلے – محنت کی اور ہم وطنوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے – سیمی فائنل میں کچھ غلطیاں کیں اور باؤلنگ سلیکشن میں کوتاہی رہی – ایک مظبوط ٹیم بن کر سامنے آئے ۔ شکریہ ٹیم پاکستان
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 11, 2021
علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیم، پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے ایک شاندار سیریز کے ذریعے اپنی مستقل مزاجی، نظم و ضبط اور جذبے سے ہر پاکستانی کا دل فخر سے جھوما دیا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اور اوپر جائیں اور آگے جائیں۔
Proud of you Team #Pakistan. You have made each Pakistani heart swell with pride, with your consistency, discipline and passion through a fantastic series. Onwards and upwards. #PakistanZindabad @TheRealPCB
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) November 11, 2021
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے67 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم نے 39 ،فخرزمان نے ناقابل شکست 55 رنز بنائے ، شعیب ملک 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئےجبکہ آصف علی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
Advertisementآسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پیٹ کمنس اور ایڈم زمپا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے دیا ہوا ہدف آسٹریلیا نے 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 49 رنز کی اننگ کھیلی،میتھیو ویڈ 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان ایرن فنچ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔میتھیو ویڈ کو میچ وننگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News