
رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی پر پیسہ خرچ نہیں کیا۔
آفتاب صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 10 سے 12 روز میں کوآپریٹو مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی بحالی کے بعد سندھ حکومت سے متاثرہ افراد کو پیسے دلوائیں گے اور کاروبار کی انشورنس بھی سندھ حکومت سے کروائیں گے۔ جلد گورنر سندھ سے بھی آپ کی ملاقات کروائیں گے۔
آفتاب صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم انتظامیہ سے صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ مارکیٹوں میں آگ سے بچاو کے حوالے سے اقدامات کریں تاکہ دوبارہ ایسا کوئی افسوسناک واقعہ نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News