Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس نظام کے تحت ملک مزید کام نہیں کر سکتا، مصطفی کمال

Now Reading:

اس نظام کے تحت ملک مزید کام نہیں کر سکتا، مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اس نظام کے تحت ملک مزید کام نہیں کر سکتا۔

مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو تباہ و برباد کرنے والی کرپٹ اور تعصب زدہ پیپلز پارٹی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آج عمران خان کی ناقص کارکردگی کے پیچھے اپنی بدترین کرپشن اور نا اہلی چھپانے کے لیے مظاہرے کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قصور یہ ہے کہ کراچی سے جیتنے کے باوجود انہوں نے اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کی خاطر پاکستان کے معاشی انجن کراچی کو پیپلز پارٹی کے ظلم اور تعصب سے نہیں بچایا، ظالم اور نا اہل حکمران اختیارات اور ملکی وسائل کو ذاتی جاگیر سمجھ کر اس پر قابض رہے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی آئین میں 2 اہم ترامیم کروائے گی جس سے پاکستانی عوام کے 90 فیصد مسائل حل ہو جائیں گے۔ پہلا مقامی حکومتوں کے محکمے اور اختیارات آئین میں لکھے جائیں اور دوسرا نیشنل فنانس کمیشن کی طرز پر پی ایف سی ایوارڈ کو آئین کا حصہ بنائیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے موقع دیا تو ہم سب ٹھیک کر دیں گے کیونکہ ہمیں کام کرنے اور کرانے کا تجربہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر