
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا۔ اجلاس کا 28 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیاہے۔
قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں پبلک پروکیورمنٹ رجسٹریشن اتھارٹی بل پر قانون سازی کی جائے گی۔ میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن بل بھی قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔
ورک پلیس پرخواتین کو ہراساں کرنے کا ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے آج کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ نیشنل کمیشن برائے تحفظ اطفال ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
ضابطہ فوجداری میں ترامیم کا بل بھی منظوری کے لیےایوان میں پیش ہوگا جبکہ نیب ترمیمی بل 2021 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کی صورت میں قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ وزیرقانون ایوان کے سامنے نیب کا دوسرا اور تیسرا ترمیمی آرڈیننس رکھیں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں بشکیک، کرغزستان میں نیشنل بنک کی برانچ بند کیے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
تحریک کے ذریعے اسلام آباد چیریٹیزرجسٹریشن بل منظوری کے لیے مشترکہ اجلاس کو بھیجا جائے گا جبکہ کوویڈ-19 ذخیرہ اندوزی سے بچاؤ کا بل بھی مشترکہ اجلاس کو بھیجنے کی تحریک پیش ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News