Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی کانگریس کے وفد کا دورہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا باعث بنے گا، وزیراعظم

Now Reading:

امریکی کانگریس کے وفد کا دورہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا باعث بنے گا، وزیراعظم

امریکی کانگریس کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے دونوں اراکین کانگریس کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔

 ملاقات میں ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین کانگریس مین گریگوری میکس، ذیلی کمیٹی برائے ایشیا، بحرالکاہل، وسطی ایشیا اور عدم پھیلاؤ کے چیئرمین کانگریس مین امی بیرا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا باعث بنے گا اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان انتظامیہ سمیت تمام سطحوں پر مزید اعلیٰ سطحی تبادلے ہوں گے، جو ان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے روابط کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر افغان عوام کی مالی مدد کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

امریکی کانگریس کے وفد اور وزیراعظم نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکہ کو دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ صحت، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں تعاون کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر