
سندھ کے شہروں کراچی اور بدین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شمال مشرق بدین کے جنوب مغرب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔
علاوہ ازیں کراچی میں بھی نیو چالی،پاکستان چوک سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News