سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملٹی کلاس پارٹی ہے جہاں سب کو عزت ملتی ہے۔
پرویز اشرف نے یونین کونسل 239 اور 240 سے ن لیگ کے طلباء کی کثیر تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں اتنی ہمت ہے کہ یہ ضمنی الیکشن جیت کے دے سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریے اور قربانی کا نام ہے، ہم جھوٹ نہیں بولتے بلکہ مل کر جدوجہد کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طلباء وعدہ کریں کہ وہ پارٹی میں خلوص سے شامل ہوں گے، ہم بھی آپ سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کو سینے سے لگا کر رکھیں گے۔
حسن مرتضیٰ نے طلباء سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ ملک و قوم کا مستقبل ہیں، ہم آپ کے ہاتھ میں قلم دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سیاسی جماعت نہیں ایک خاندان ہے۔
تقریب میں حسن مرتضی، نحسن ملہی، یاڈر بارا، ملک جمشید اور مظفر شاہ نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News