Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘جسٹس ثاقب نثار صاحب کی وہ تقاریر سامنے آگئیں جن سے الفاظ نکال کر آڈیو تیار کی گئی’

Now Reading:

‘جسٹس ثاقب نثار صاحب کی وہ تقاریر سامنے آگئیں جن سے الفاظ نکال کر آڈیو تیار کی گئی’

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا ایک اور بیان آگیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ،  ‘اب جسٹس ثاقب نثار صاحب کی وہ تقاریر سامنے آگئی ہیں جن میں سے الفاظ نکال کر یہ آ ڈیو تیار کی گئی۔’

شہباز گل نے لکھا، ‘اس کے بعد اس آڈیو کا حال بھی وہی ہونا ہے جو قطری خط اور بیان حلفی کا ہو چکا۔ کوئی شک نہیں جھوٹ کی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔’

خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آیا تھا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کیلئے نواز شریف کو سزا دینی ہو گی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔

مبینہ آڈیو ٹیپ میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا خود سے منسوب آڈیو کلپ کے حوالے سے تردیدی بیان آگیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ میں نے بھی ابھی آڈیو سنی ہے یہ ایک فیبرکیٹڈ آڈیو ہے۔  مارکیٹ میں اس طرح کی چیزیں میرے خلاف لائی جا رہی ہیں۔

 سابق چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ دیکھ رہا ہے میرے خلاف ایک منظم کمپین چلائی جارہی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میرا کوئی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر