شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ اس بات چیت کا نتیجہ بھی اچھا ہی نکلے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اجلاس میں پارلیمانی لیڈرز کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب کی خواہش تھی کہ پارلیمانی لیڈرز کو اعتماد میں لیا جائے سو ہم نے اجلاس میں انہیں اعتماد میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں نئی صورتحال پر پارلیمانی لیڈرز سمیت اہم رہنماؤں کو آگاہ کیا، ڈی جی آئی ایس آئی نے بریفنگ دی جبکہ آرمی چیف نے سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر و دیگر قائدین نے نکتہ نظر بیان کیا جبکہ میں نے حکومتی موقف پیش کیا۔ اپوزیشن کے قائدین کو اعتماد میں لینا مقصد تھا جن کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News