وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزراء کے قلمندان کے بارے میں آج یا کل میں اعلان ہو گا۔
عبدالقدوس بزنجو نے وزراء حلف برداری تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کس کو کون سا قلمندان دینا ہے یہ سب واضح ہے۔
عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ کابینہ میں پشتون رہنماؤں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔
انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم ینگ ڈاکٹرز کے مسائل حل کریں گے۔ ہم نے ینگ ڈاکٹرز کے سڑکوں پر نکلنے سے پہلے ہی کمیٹی بنا دی تھی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ ہم حکومتی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، امید ہے ڈاکٹر او پی ڈیز کھول کر عوامی خدمت میں لگ جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News