بلوچستان کابینہ کی تشکیل اتوار سے شروع ہو گی۔
صوبائی کابینہ کی حلف برداری 7 نومبر بروز اتوار کو گورنر ہائوس میں ہو گی جس کے پہلے مرحلے میں چھ وزراء حلف لیں گے۔
بروز اتوار، صوبائی کابینہ کی حلف برداری میں میر حاجی محمد خان لہڑی اور سردار صالح بھوتانی بطور وزیر حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے پہلے مرحلے میں 6 وزراء اور مشیر لیے جانے کا امکان ہے جن میں ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران، میر اسد بلوچ اور میر نصیب اللہ مری شامل ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ گورنر بلوچستان نو منتخب کابینہ سے حلف لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News