کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کاشف عرف ٹینکر کو مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
سرکاری وکیل اقبال مئیو کے مطابق ملزم کو یاسین آباد قبرستان کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ملزم کا ایک ساتھی ندیم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے موٹر سائیکل سوار پر مشکوک ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی۔ ملزمان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News