Advertisement
Advertisement
Advertisement

مارکیٹ میں اس وقت دو قسم کی چینی دستیاب

Now Reading:

مارکیٹ میں اس وقت دو قسم کی چینی دستیاب

مارکیٹ میں اس وقت دو قسم کی چینی دستیاب ہے۔

لاہور کی مارکیٹ میں باریک اور موٹی چینی کی قیمت میں واضح فرق ہے۔

باریک چینی کی قیمت بازار میں 90 روپے ہے۔ باریک چینی مارکیٹ میں دستیاب ہے مگر گاہک موٹی چینی کی تلاش میں ہیں جو نہیں مل رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے باریک چینی امپورٹ کی ہے جسے لوگ استعمال کرنا پسند نہیں کر رہے۔

موٹی چینی لوکل ہے لیکن مانگ کے باوجود مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔

Advertisement

چینی مہنگی ہونے کی وجہ سے گاہک کی قوت خرید کم ہو چکی ہے۔

دوسری طرف فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں چینی مختلف قیمتوں میں بکنے لگی ہے۔

شہر میں چینی 110 سے 140 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی جبکہ بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز چینی 132 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔

فیصل آباد کے ہول سیل پر چینی 105 روپے فی کلو دستیاب ہے اور کریانہ کی دکانوں پر بھی چینی مختلف نرخوں پر فروخت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج اعلیٰ سطحی اجلاس کا بھی انعقاد ہوا جس میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو صورتحال پر بریفنگ بھی پیش کی گئی۔

Advertisement

بریفنگ میں کہا گیا کہ مقامی ملوں کے پاس چینی کی 8 لاکھ بوریاں موجود ہیں۔

اجلاس میں بریفنگ پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ مقامی اور درآمدی چینی کے مجموعی ذخائر اس وقت ایک لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن ہیں جو ماہ نومبر کے لیے کافی ہیں۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ کچھ شوگر ملز مالکان نے چینی کے اسٹاکس روک لیے اور قیمت بڑھا دی جس سے چینی کا بحران سنگین ہو گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال کو شوگر ملوں میں ذخیرہ شدہ چینی مارکیٹ میں لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے میاں اسلم اقبال کو ہدایت کی کہ شوگر ملوں سے چینی لے کر کنٹرول سرکاری ریٹس پر فروخت کرائی جائے۔

عثمان بزدار کا اجلاس میں کہنا تھا کہ سرکاری نرخوں پر چینی فروخت نہ کرنے والی ملوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی کے آئوٹ لٹس 1600 سے بڑھا کر 2600 روپے کر دیے جائیں اور یوٹیلیٹی اسٹورز چینی کی فروخت کے لیے اسپیشل اسٹالز لگائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر