Advertisement
Advertisement
Advertisement

ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ،بلوچستان حکومت بے بس

Now Reading:

ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ،بلوچستان حکومت بے بس

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت اب تک ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کروانے میں بے بس دکھائی دیتی ہے اور کوئٹہ میں چھٹے روز بھی تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں جب کہ ینگ ڈاکٹر نے صوبے میں جاری کورونا ویکسی نیشن عمل کا بھی بائیکاٹ کردیا ہے۔

ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث ہسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے  اور کرونا کی صورتحال جو ملک بھرمیں حکومتی وعوامی کوشش سے قابو پایا گیا ہے، خدشہ ہے کہ ویکسین کے بائیکاٹ سے کورونا کی شرح میں بلوچستان  بھر میں پھر اضافہ ہوسکتا ہے اورعوام کے جانی نقصان کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے اعلان کیا ہے کہ ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی اور گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عدالت کے حکم کے باجود پیرامیڈیکل اسٹاف اور ینگ ڈاکٹر کا احتجاج اب تک جاری ہے۔

اس سے قبل صوبائی وزیرمواصلات سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں، او پی ڈی بند کرنا غلط ہے اور ڈاکٹر کی ہڑتال ایسے معاملات پر ہے جن کا اختیار یا دائرہ کار سے تجاوز کرتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر