
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس کی دنیا دیکھ کر تعریف کرے گی۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران اسد عمر نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کی شناخت ان کے والد یا بھائی سے ہوتی ہے، چاہتا ہوں کہ خواتین کی شناخت ان کے اپنے نام سے ہوں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آنے والی نسل کو مواقع ملیں اور وہ کامیاب ہوں، ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس کی دنیا دیکھ کر تعریف کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی
اسد عمر نے کہا کہ اچھی معیشت کے لیے تعلیم ضروری ہے لیکن تکنیکی مہارت ہونا بھی بہت ضروری ہیں، اس کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک لاکھ اسکالر شپ دی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی اپنی مہارت کے ذریعے اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے ہم قرض بھی دے رہے ہیں۔ اب تک نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے 18 ارب روپے کے قرضے دیئے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News