
گوجرانوالہ میں دو سگی بہنوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔
یہ واقعہ لیل ورکاں میں پیش آیا جہاں طلاق یافتہ بہنیں سمیرا اور فضا نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی جان لے لی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دونوں بہنوں نے زہریلی گولیاں نگلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سمیرا اور فضا عرصہ دراز سے اپنے میکے میں رہ رہی تھیں اور متوفیہ سمیرا تین بچوں کی ماں بھی تھی۔
دونوں بہنوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے اس واقعے کی اطلاع ہمیں نہ دی، یہ بات ہمیں کھٹک رہی ہے۔
ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں کا کہنا ہے کہ خودکشی یا قتل دونوں پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News