وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں صحافی حضرات پیشہ ورانہ روزگار کے مسائل سے دوچار ہیں۔
مراد علی شاہ نے کراچی پریس کلب کے نئے منتخب عہدیداروں یعنی فاضل جمیلی، رضوان بھٹی، رشید میمن، وحید راجپر اور اسلم خان کو مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں صحافی حضرات پیشہ ورانہ روزگار کے مسائل سے دوچار ہیں، امید ہے نئی باڈی صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے، اس وقت پریس کلب اور اس کے عہدیداران مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے پریس کلب کے انتخابات بھی جمہوری اقدار کی مثال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
