Advertisement
Advertisement
Advertisement

روپے کی بےقدری؛ ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا

Now Reading:

روپے کی بےقدری؛ ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا

حکومت کے تمام دعوؤں کے باوجود کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ہے۔

ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ بدھ کے روز انٹر بیئک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید 31 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر 176 روپے 79 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، ایک امریکی ڈالر 179 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں: آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 30.5 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

Advertisement

اگست 2018 میں جب تحریک انصاف برسراقتدار آئی تو ایک امریکی ڈالر کی قدر 123 روپے کے قریب تھی لیکن اب یہ انٹر بینک میں 176 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں: سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر رکھوائے ہیں جس کا مقصد روپے کی قدر کو کنٹرول کرنا ہے، اس کے علاوہ ایک ارب ڈالر سے زائد کے قرض کے لیے آئی ایم ایف سے بھی معاملات طے پاچکے ہیں ، جس کے تحت حکومت رواں ماہ ہی منی بجٹ لارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر