
مولانا ہدایت الرحمن کی سربراہی میں ”گوادر کو حق دو تحریک“ کا دھرنا 28 ویں روز میں داخل ہوگیا
”گوادر کو حق دو تحریک“ کا دھرنا 28 ویں روز میں داخل ہوگیا، مولانا ہدایت الرحمن کی سربراہی میں وائی چوک پر گوادر کے شہریوں کا بڑی تعداد میں دھرنا جاری ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات کے حق میں مولانا ہدایت الرحمان کے ساتھ بیھٹے ہیں، حکومتی نمائندے تاحال غائب ہیں، روز گزرنے کے باوجود اب تک مذاکرات کے لیے کوئی نہیں پہنچا۔
حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان نے وزیراعلی بلوچستان، کورکمانڈر بلوچستان، چیف سکریٹری بلوچستان سے دھرنے میں مذاکرات کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News