Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان حکومت نے لوکل گورنمنٹ عملے کی تنخواہیں جاری کر دیں

Now Reading:

بلوچستان حکومت نے لوکل گورنمنٹ عملے کی تنخواہیں جاری کر دیں

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی تنخواہوں کے لیے آج ہم نے فنڈز ریلیز کر دیے ہیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تنخواہیں دینے کے بعد بھی شہر میں صفائی نہیں ہوئی تو ہم سخت ایکشن لیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے یاد دلایا کہ انہوں نے حلف لینے کے روز ہی کہا تھا کہ ہمیں صفائی میں کچھ وقت لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تین سال سے لوکل گورنمنٹ کی تنخواہوں کے پیسے بند تھےاور اس میں ان کا بھی کوئی قصور نہیں ہے۔

Advertisement

عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روڈ کو بند کر رکھا تھا، ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ ڈاکٹروں کے مسائل جلد از جلد حل ہوجائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ گوادر مظاہرین کا مسئلہ اس سال جولائی سے چل رہا ہے، اُن کے جائز مطالبات کا جائزہ لے رہے ہیں، اس کا بھی ٹھوس حل نکالنے کی کوشش کرہے ہیں، امید ہے جلد مظاہرین کا دھرنا بھی ختم کردیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے ہر جگہ دھرنے چل رہے تھے، ہم رفتہ رفتہ مسائل کے حل کی جانب بڑھ رہے ہیں، امید ہے جلد ہی تمام دھرنے ختم کرا کے حکومتی معاملات کا پہیہ رواں کرنے میں کامیاب جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر