Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی میں عام آدمی کے لیے کوئی جگہ نہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

Now Reading:

پیپلز پارٹی میں عام آدمی کے لیے کوئی جگہ نہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

ترجمان وزیراعظم و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں عام آدمی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

شہباز گِل نے اسلام آباد میں بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوام کا نعرہ لگا کر ملک کو لوٹا ہے، سندھ پر مسلط پارٹی نے سندھ کی عوام کو صرف اندھیرے دیے اور بس۔

ان کا کہنا تھا کہ جو پارٹی پینے کا صاف پانی نہ دے سکے اسے عوامی نعرے لگانے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دھائیوں سے عوام پیپلز پارٹی کے لارے دیکھ رہی ہے، کرپشن کی بدولت پرچی چیئرمین کی پارٹی علاقائی پارٹی رہ گئی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی چھت چھین کر سرے محل اور دبئی جائیدادیں بنائی ہیں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ چھیننے کے ڈر سے متنازع بلدیاتی قوانین لائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج ہی کچھ دیر قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی لاہور کے دورے سے آیا ہوں، پیپلز پارٹی لاہور میں ترقی کر رہی ہے، لاہور کے عوام پیپلز پارٹی سے امیدیں لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں این اے 249 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر لاہور میں حالیہ 133 انتخاب میں زبردست کارکردگی دکھائی ہے ، اب پیپلز پارٹی کو عوام لاہور اور کراچی میں موقع دینا چاہتے ہیں ، مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے متعلق زبردست قانون بنالیا ہے ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں نمائندوں کو اختیارات دیے ہیں ، پنجاب میں اپنی مرضی کا قانون مسلط کیا گیا ہے ، پنجاب اور اسلام آباد میں لوکل باڈی نظام کے اختیار واپس لیے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری اپنے وقت کا طاقتور صدر تھے لیکن اپنے تمام اختیارات صدر نے پارلیمنٹ کو منتقل کیے ، سندھ میں  پراپرٹی ٹیکس لوکل باڈی کو منقتل کر رہے ہیں ، اس سے لوکل باڈی نظام اپنے وسائل سے چلیں گے ، وسائل آنے سے لوکل باڈیز اپنے پاؤں پر کھڑے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ، سالڈ ویسٹ کا نظام بھی لوکل باڈیز کو دے رہے ہیں ، تعلیم، لوکل پولیس اور صحت لوکل کونسلز کو رپورٹ کرینگے ، پنجاب، کے پی اور اسلام آباد کا بلدیاتی نظام سے سندھ کا بہتر ہوگا ، یہ سندھ کے بلدیاتی نظام کو کالا قانون کہہ رہے ہیں ، یہ غلط کہہ رہے ہیں۔

Advertisement

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر کئی برس سے کراچی میں سیاست کر رہے ہیں ، یہ پیپلز پارٹی کو لیکچر نہ دیں ، تعصبانہ سیاست والے ختم ہو جائیں گے ، انکو ہم بلدیاتی انتخابات میں شکست دینگے ، اب بلا اور پتنگ نہیں بلکہ صرف تیر چلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر